استعمال کے ضوابط

اس ویب سائٹ پر داخل ہو کر یا اس کا کوئی بھی مواد پڑھ کر آپ ذیل میں درج ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ ان شرائط سے متفق نہیں تو براہِ کرم سائٹ استعمال نہ کریں۔

رکنیت اور رسائی

یہ سائٹ صرف مبشر علی زیدی کے سبسکرائبرز کے لیے ہے۔ اس کی رکنیت دعوت پر ملتی ہے اور یہ ذاتی نوعیت کی ہے، یعنی اسے کسی دوسرے شخص کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک رکن کا لاگ ان دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا رکنیت کی منسوخی کا سبب بن سکتا ہے۔

سائٹ پر دستیاب ای میل پتہ صرف میجک لنک کے ذریعے رسائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس پتے کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا۔

مواد کی نوعیت

اس سائٹ پر شائع ہونے والی تحریریں عالمی اخبارات اور جریدوں کا حاصلِ مطالعہ اور اردو ترجمہ ہیں۔ ہر تحریر اصل ماخذ کا اختصار اور ترجمانی ہے، اصل مضمون نہیں۔ جہاں ممکن ہو، اصل تحریر کا حوالہ یا لنک فراہم کیا جاتا ہے۔

سائٹ پر دی گئی معلومات صرف عمومی آگاہی کے لیے ہیں۔ ان پر مبنی کسی بھی فیصلے کی ذمے داری قاری پر ہے۔

اشاعتی حقوق

سائٹ پر موجود تمام اردو تحریریں مبشر علی زیدی کی تخلیقی ملکیت ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی تحریر مکمل یا جزوی طور پر، مصنف کی واضح اجازت کے بغیر کہیں بھی شائع، ترجمہ، یا تقسیم نہیں کی جاسکتی۔ مختصر اقتباس مناسب حوالے کے ساتھ تعلیمی یا تنقیدی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اصل غیر ملکی تحریروں کے حقوق ان کے متعلقہ ناشرین اور مصنفین کے پاس ہیں۔

ممنوعہ استعمال

سائٹ کا مواد درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا:

کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمی یا اشتہار بازی

خودکار طریقے سے مواد کا اخراج

سائٹ کے سکیورٹی نظام کو نظرانداز کرنے کی کوشش

دیگر ارکان کی نجی معلومات حاصل کرنے کی کوشش

تبدیلیاں

ان شرائط میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ اہم تبدیلیوں کی صورت میں اراکین کو مطلع کیا جائے گا۔ سائٹ کا مسلسل استعمال نئی شرائط سے اتفاق سمجھا جائے گا۔

رکنیت کی منسوخی

انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ اگر کوئی رکن ان شرائط کی خلاف ورزی کی کرے تو اس کی رسائی کسی بھی وقت، کسی پیشگی اطلاع کے بغیر منسوخ کردے۔

رابطہ

ان شرائط کے بارے میں کوئی سوال ہو تو رابطے کے صفحے کے ذریعے ہم سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔