ہمارے بارے میں
مبشر علی زیدی کا حاصل مطالعہ ایک ذاتی نوعیت کا اردو ڈیجیٹل جریدہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے بہترین اخبارات اور جریدوں سے منتخب تحریروں اور کتابوں پر تبصروں کو اردو قارئین تک پہنچانا ہے۔
میں روزانہ کئی گھنٹے معیاری ذرائع ابلاغ کا مطالعہ کرتا ہوں۔ جو تحریریں مجھے قابلِ ذکر معلوم ہوں، ان کا حاصل اپنے سسبکرائبرز کو پیش کرتا ہوں۔ یہ محض ترجمہ نہیں بلکہ ایک ایسا اختصار ہے جس میں اصل تحریر کی روح اور اہم نکات کو اردو میں ڈھال کر پیش کیا جاتا ہے۔
مقصد
اس ویب سائٹ کا اردو زبان کے قارئین کے لیے ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ حالات حاضرہ، سماجی موضوعات اور ادب پر سنجیدہ تحریریں اپنی زبان میں پڑھ سکیں۔
مواد کی نوعیت
سائٹ پر چار بنیادی موضوعات ہیں:
حالاتِ حاضرہ: عالمی سیاست، تنازعات اور صورتحال پر تحریریں
سماج: معاشرتی موضوعات، سماجی تبدیلیاں اور عام لوگوں کی کہانیاں
عالمی ادب: مختلف زبانوں کے ادب، ادیبوں اور ادبی موضوعات پر مضامین
کتابیں: کتابوں پر تبصرے، خلاصے اور مصنفین کے تعارف
رکنیت
یہ ایک محدود رکنیت والی ویب سائٹ ہے۔ اس پر صرف میرے فیس بک سبسکرائبرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ معیار اور قاری کی توجہ کو برقرار رکھا جاسکے۔ اگر آپ رکن بننا چاہیں تو مجھے فیس بک پر سبسکرائب کریں۔
مصنف کے بارے میں
میں نے کراچی یونیورسٹی سے لٹریچر اور میری لینڈ یونیورسٹی سے اسٹریٹیجک کمیونی کیشنز اور لرننگ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کیا ہے۔ پچیس سال صحافت کی دنیا میں گزارے اور ایکسپریس، جنگ، جیو اور وائس آف امریکا جیسے اداروں میں کام کیا۔ آج کل امریکا کے ایک ہائی اسکول میں انگریزی پڑھاتا ہوں۔ میری آٹھ کتابیں شائع ہوئی ہیں اور میری کہانیوں پر دس سے زیادہ شارٹ فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ میں نے خود بھی اے آئی کی مدد سے ایک شارٹ فلم بنائی ہے۔ یہ ویب سائٹ بھی میں نے خود ڈیزائن اور ڈویلپ کی ہے۔